پی ٹی آئ کے کارکن آمریت اور کالے قانون سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست کو ہی خیر آباد کہہ رہے ہیں عمران خان

عمران خان کا بیان

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئ چیئرمین عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کے میزبان فرید زکریا کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ہمارے دس ہزار کارکنان کو پکڑ لیا گیا ہے تحریک انصاف کی تمام اعلٰی قیادت کو بھی پکڑ لیا گی اہے انہوں نے کہا کہ میں بھی منگل 23 مئی کو متعدد مقدمات میں پیشی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہا ہوں مجھےخدشہ ہے کہ پیشی کے دوران مجھے بھی گرفتار کر لیا جاۓ گا پاکستانی حکومت کی ان کاروائیوں نے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو دفن کر دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب جنگل کے قانون کی طرف جا رہا ہے اس سے پہلے بھی انہوں ے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں مجھے ان لوگوں پر ترس آتا ہے کیونکہ وہ لوگ حکومت سے دلبرداشتہ اور مایوس ہو چکے ہیں آمریت اور ملک میں کالے قانون سے تنگ آ کر یہ لوگ سیاست کو ہی خیر آباد کہہ رہے ہیں جب کسی ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو جاۓ تو اس ملک کو تباہی سے کوئ نہیں بچا سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+