کشمور کےشہر کندھ کوٹ میں 4 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور اغوا کی چار وارداتیں

کشمور کا شہر کندھ کوٹ

نیوزٹوڈے: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر راکٹ سے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا اور اس حادثے میں کئی اہلکار شدید زخمی ہو گۓ کشمور کے ضلع میں 4 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں کی چار وارداتیں سامنے آئی ہیں جن میں ایک پولیس موبائل پر حملے کے علاوہ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے ایک مسافر گاڑی پر بھی حملہ کر دیا کندھ کوٹ میں ہی ڈکوؤں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی جب گاڑی نہ رکی تو اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے کار میں سوار ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہو گۓ اور دو افراد کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا ۔

کندھ کوٹ کے مرکزی سٹاپ پر بھی ڈاکوؤں نے ایک بچے کو اغوا کر لیا ان چاروں وارداتوں کے دوران ہونے والے زخمی افراد اور پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس علاقے میں ڈاکو اور مجرم بے لگام ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک سندھ حکومت کی جانب سے اس علاقے میں بڑھتے ہوۓ جرائم ، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں پر قابو پانے کیلیے کوئی سخت اقدامات عمل میں نہیں لاۓ جا رہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+