ملک کی بھلائی کیلیے گرفتار ہونے کو بھی تیار ہوں عمران خان

عمران خان کا خطاب

نیوزٹوڈے: سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر میرے گرفتار ہونے سے ملک کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو میں مائنس ہونے کیلیے تیار ہوں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ اگر مجھے اور بشرٰی بی بی کو گرفتار کر لیا گیا تو پر امن احتجاج کیلیے سب باہر نکلیں عوام  کو خوفزدہ اس لیے کیا جا رہا تا کہ لوگ پر امن احتجاج کیلیے گھروں سے باہر نہ نکلیں ہماری پارٹی کو ختم کرنے کیلیے یہ سازش کی جا رہی ہے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور ثبوت پیش کیے جائیں ۔

اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے تو ہم خود اسے پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم محسن نقوی اور اس کی کابینہ کے خلاف ضرور کاروائی کریں گے عمران خان نے کہا کہ ہمیں صرف عدلیہ پر یقین ہے ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ ہمارا ساتھ دے گی ہمیں پر امن احتجاج کا حق قانون نے دیا ہے اس لیے ہمیں پر امن احتجاج سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+