کراچی میں حلف برداری کی انوکھی تقریب

حلف برداری کی انوکھی تقریب

نیوزٹوڈے: کراچی نارتھ ناظم آباد میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب آج انوکھے طریقے سے منائی گئی تقریب میں نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگور نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ہاظم بنگور نے حلفیہ بیان انگریزی زبان میں شروع کیا تو جماعت اسلامی کے نمائندے نعیم الرحمٰن اور دیگر نمائندوں نےبیان اردو زبان میں دیا اور اس تقریب میں اردو اور انگریزی زبان میں کیا بولا گیا کسی کو کچھ سمجھ نہ آیا-

حافظ نعیم اوراور ہاظم بنگور کی دونوں زبان کے بیان پر بحث بھی ہوئی اور نعیم الرحمٰن اور نمائندوں نے بیان دیا تھا کہ اردو زبان کو ترجیح دی جاۓ اور اسی کا استعمال کیا جائے اور دوران بیان اردو زبان کا استعمال کیا جاۓ جس پر ہاظم بنگور نے واضح کر دیا کہ بیان میں اردو، انگریزی، اور سندھی تین زبانوں کے آپشنز موجود ہیں اس لیے انہوں نے انگریزی زبان میں ہی حلف لیا اس لیے کراچی میں حلف برداری کی انوکھی تقریب تھی جس میں جس نے جو چاہا وہی بولا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+