میٹا نے واٹس ایپ میں میسج کو ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کر دیا

میٹا کمپنی

نیوزٹوڈے: میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس میں صارفین کو اب میسج کو ایڈیٹ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ میسج کرنے کے بعد ، ایڈٹ کی اپشن صرف پندرہ منٹ تک دی جائے گی۔ اس فیچر کا اعلان میٹا نے ٹوئٹر کے آفیشل اکاوئنٹ میں کیا ہے۔ اس سے قبل بھی اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا، ڈپلیو اے بیٹا انفو نے اس کے بارے میں چند روز پہلے آگاہ کر دیا تھا۔ میٹا کمپنی نے کہا کہ اس پر ابھی کام جاری ہے۔ اس فیچر کی رسائی کے لیے صارفین پلے سٹور سے ایپ کو ڈاوئلوڈ کر سکتے ہے۔

اس سے قبل میٹا نے واٹس ایپ میں پاسپورٹ کا نیا فیچر بھی متعارف کروایا تھا اور اس سے بھی پہلے ، میٹا نے ایک فون میں زیادہ واٹس ایپ بنانے کا بھی فیچر متعارف کروایا تھا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+