لاہور چونگی امر سدھو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور چونگی امر سدھو

نیوزٹوڈے: لاہور میں چونگی امر سدھو کے قریب ایک دکان میں آگ لگ گئی یہ ایک پینٹ سٹور تھا جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  اور آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے آگ کی شدت بہت زیادہ تھی آگ بجھانے والہ عملہ اور گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق دکان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے بلڈنگ میں موجود ارد گرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اس وقت بلڈنگ سے نکلتے آگ کے شعلے بہت دور سے دکھائی دے رہےتھے ۔

تقریبًا ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں منگوا لی گئی تھی جس وقت دکان میں آگ لگی اس وقت دکان بند تھی اور دکان میں کوئی آدمی موجود نہ تھا اس لیے کسی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن پینٹ سٹور میں چونکہ تیل اور کئی قسم کے کیمیکل ہوتے ہیں اس لیے سرکٹ شارٹ ہوتے ہی آگ پوری دکان میں پھیل گئی اور ارد گرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم بہت جلد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+