پاکستان میں اب جبری شادیوں کے ساتھ ساتھ جبری طلاقیں کروانے کا رواج بھی قائم ہو رہا ہے عمران خان

عمران خان

نیوزٹوڈے: عمران خان نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان میں جبری شادیوں کے بعد اب جبری طلاقیں بھی کرائی جا رہی ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا ریکارڈ کابینہ کے پاس موجود ہے انہوں نے کہا ان کی پہنچ این سی اے تک نہیں ہے، نیب کو القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ پہلے ہی مل چکا ہے۔ کپتان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست 31 مئی تک منظور کر لی گئی ہے عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست 8 جون تک بڑھا دی گئی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت میں ڈی آئی جی کی غیر حاضری پر نالاں ہیں عمران خان نے بھی عدالت سے باہر آ کر کہا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں اسلیے وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں انہوں نے اب تفتیش کا عمل مکمل کروانے کیلیے عدالتی کارکنان کو گھر آنے کی دعوت دی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+