پچیس مئی کو یوم شہدا پر چھٹی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات

جعلی نوٹیفکیشن

نیوزٹوڈے: میڈیا کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا میں پچیس مئی والے دن چھٹی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بلکل غلط ہیں ، ایسا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ آرمی چیف نے ایک روز قبل ۲۵ مئی کو تکریم شہدا منانے کا اعلان کیا تھا عین اس بعد پاکستان میں چھٹی سےمتعلق، خبریں گردش کرنے لگ گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ پاکستان کے لوگوں کی توہین بھی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس سے مطلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

تاہم اس کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ، اے پی پی ایس ایف نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق، ۲۵ مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن ملک بھر میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات اپنے وقت پر ہونگے اور کلاسز ۲۶ مئی کو شروع کی جائے گی۔ اور مزید یہ بتایا گیا کی، موسم گرما کی چھٹیاں 15 جون سے لے کر 14اگست تک دی جائے گی۔ اور سندھ میں چھٹیاں یکم جون سے لے کر اکتیس جولائی تک سی جائے گی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+