پارٹی ارکان کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے سے اصل نقصان پاکستان کی جمہوریت کا ہوا ہے عمران خان

پاکستان کی جمہوریت

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی پیچھے ہٹنے کی پیشکش اور سیاست چھوڑنے کی پیشکش ایک مرتبہ پھر حکومت کے سامنے دہرا دی انہوں نے کہا کہ میں با اختیار لوگوں سے بات چیت کیلیے ایک مذاکراتی کمیٹی بنا رہا ہوں اس کمیٹی میں شامل اراکین کا اعلان میں آج کر دوں گا میرے گھر سے اور ارد گرد سے انٹر نیٹ کا نظام کاٹ دیا گیا ہے اسلیے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر میری کمیٹی کے اراکین کو حکومت اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی کہ عمران خان کے بغیر ملک بہتر ہو جاۓ گا تو میں پیچھے ہٹنے کیلیے تیار ہوں انہوں نے اپنی پارٹی کارکنان کے استعفوں پر بات جیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ان رہنماؤں کی پارٹی اور سیاست سے چلے جانے سے نقصان پی ٹی آئی کا بھی ہوا ہے لیکن اصل نقصان پاکستان کی جمہوریت کا ہے ۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے متعلق کہا ہے کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ شیریں مزاری نے اپنے آپ کو ظلم سے بچانے کیلیے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس وقت ملک میں یہ فارمولا لاگو کر دیا گیا ہے کہ اگر آپ پی ٹی آئی میں شامل ہیں اور اس کو سپورٹ کر رہے ہیں تو آپ پر ظلم اور تشدد کیا جاۓ گا اگر آپ یہ کہہ دیں گے کہ آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تو آپ کو رہا کر دیا جاۓ گا اور آپ کے سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے عمران خان نے کہا کہ میں آخر دم تک لڑتا رہوں گا ہار ماننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+