دنیا پر ایک اور خطرناک وائرس کے حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے ڈبلیو ایچ اے چیف

خطرناک وائرس

   نیوزٹوڈے: عالمی ادارہ صحت کے چیف ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈمنوم گوہر بیس نے سویٹزرلینڈ کے جنیوا میں ہو رہے عالمی ادارہ صحت کے سالانہ اجلاس میں دنیا کو آنے والے خطرے سے آگاہ کرتے ہوۓ  انہوں نے کہا ہے کہ د نیا میں  کورونا سے بھی زیادہ خطرناک وائرس بہت جلد دنیا میں پھیل سکتا ہے اس کیلیے دنیا کو تیار رہنا ہو گا کیونکہ یہ وائرس پہلے آنے والی بیماریوں اور وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہو گا ڈبلیو ایچ او چیف نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہےکہ اس نئی بیماری سے دو کروڑ لوگوں کی جان بھی جا سکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نمودار ہونے سے پہلے دنیا کو اس وائرس سے آگاہی نہیں تھی جس کی وجہ سے کورونا نے دنیا بھر میں خوب تباہی مچائی۔

    لیکن اب اس نۓ آنے والے خطرے سے لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے اور اس وائرس کے اثرات زیادہ دیرپا ثابت نہ ہونے پائیں کیونکہ کورونا وائرس کے معاملے میں لاپرواہی برتنے سے اس وائرس نے اپنی جڑیں دنیا میں اتنی مضبوط کر لی ہیں کہ اب بھی کئی ملکوں میں یہ وائرس موجود ہے اور موقع ملتے ہی یہ وار کر دیتا ہے امریکہ جیسے ملک میں اب بھی موت کی تیسری بڑی وجہ کورونا ہی ہے جس سے ہر چار منٹ میں ایک مریض کی جان چلی جاتی ہے اور اس کی وجہ کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+