حکومت نے جون کے بجٹ پر نظریں جماۓ عوام کے سروں پر بجلی بم پھوڑ دیا
- 25, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شماریات بیورو حکام کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت رواں مالی سال بھی معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی اس سال معاشی ترقی کا ہدف ٪5 تھا جو صرف 0 اشاریہ تین فیصد حاصل کیا گیا زراعت ، خدمت اور تعمیرات کے شعبوں سمیت دیگر تمام بڑے شعبوں کے اہداف حاصل نہ ہو پاۓ ملکی زر مبادلہ کے وسائل بھی پورے نہ کیے جا سکے برآمدات میں توازن اور ترقی بھی ممکن نہ ہو سکی ملک کی یہ معاشی صورتحال مہنگائی کے ستاۓ عام کیلیے ایک بہت بڑا جھٹکا ہے کیونکہ رواں مالی سال عوام سے 23 ارب روپے کے سیلز ٹیکس وصول کیے جائیں گے ۔
عوام کی نظریں جون میں حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے بجٹ پر لگی ہوئی تھیں لیکن اس سے پہلے ہی آج حکومت نے عوام کے سروں پربجلی کا ایک اور بم پھوڑ دیا ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ بجلی ایک روپیہ بیس پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق جون سے ستمبر تک ہو گا ۔
تبصرے