شاہ لطیف ٹاؤن کے ایک گھر میں ایک خاتون اور ڈیڑھ سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا

کراچی شاہ لطیف ٹاؤن

نیوزٹوڈے:کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں آج نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک خاتون اور اس کے ساتھ ڈیڑھ سال کےبچے کو قتل کر دیا رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد زبردستی گھر میں گھس گۓ اورگھر میں موجود ماں اور اس کے ایک بچے کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق خاتون کو ایک تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور شیر خوار بچے کو پانی میں ڈبو کر مارا گیا پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے خاتون بیوہ تھی اور گھر میں اکیلی رہتی تھی ماں اور بچے کی لاشوں کو سب سے پہلے خاتون کے دیور نے دیکھا ۔

دعوٰی کیا جارہا ہے  کہ یہ واردات ڈکیتی کی نہیں لگتی بلکہ کسی اور مقصد سے یا دشمنی کے باعث ماں اور بچے کی جا ن لی گئی ہے مقتولہ کے بھتیجے کا الزام ہے کہ گھر سے سونا اور نقدی بھی غائب ہے الماری کا سامان اور باقی گھر کا سامان بھی بکھرا ہوا ہے ماں اور بچے کی لاشوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوا دیا گیا ہے گھر کو سیل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+