پولیس ہوئی ایک بار پھر ناکام پرویز الٰہی کو پکڑنے میں
- 26, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:پی ٹی آئی کے کارکن پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ ان کے گھر پر چھاپے کی وجہ پرویز الٰہی کو دہشت گردی اور کرپشن کے کیس میں گرفتار کرنا تھا لیکن پرویز الٰہی گھر پر موجود نہ تھے پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم ناکام واپس چلی گئی لیکن ان کے گھر کے سامنے سکول میں چوہدری پرویز الٰہی کی موجودگی کی خبر پا کر پولیس نے دوبارہ ان کے گھر اور سکول کو گھیرے میں لے لیا سکول اور ان کے گھر کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کر دی گئیں اور سکول کی تلاشی لی گئی انکے گھر اور سکول کی تلاشی کے دوران گھر کے سامنے والی سڑک اور ملحقہ گلیوں پر بھی ناکہ بندی لگا دی گئی ۔
لیکن وہ گھر پر یا سکول میں موجود نہیں تھے عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف انتقام کی کوئی حد نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف حکومت کی ان کاروائیوں سے عوام کی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔
تبصرے