روس نے لیا یوکرین سے بلگروڈ پر حملے کا بدلہ
- 26, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں ایک نیا موڑ آیا ہے روس اور بیلا روس کے درمیان یہ سمجھوتہ طے پایا ہے کہ بیلا روس میں تعینات کردہ روس کے نیو کلیئر ہتھیاروں پر روسی فوج کا ہی مکمل کنٹرول ہو گا بین الاقوامی نیوز ایجنسی رایٹرز کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس سمجھوتے کے بعد اب روس یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے میں خود مختار ہے اور وہ کسی بھی وقت یوکرین پر ان ہتھیاروں سے حملہ کر سکتا ہے روس نے بیلا روس سے یہ معاہدہ یوکرین کے بلگروڈ پر حملے اور نیٹو ملکوں کی جنگی مشقوں کے جواب میں کیا ہے ۔
روس اور بیلا روس کے رہنماؤں نے ایک ملاقات میں یہ طے کیا ہے کہ بیلا روس میں تعینات روس کے ہتھیاروں کے استعمال کا ہر فیصلہ روس کرے گا روس کی طرف سے یہ فیصلہ ہوتے ہی کئی مغربی ملکوں کو اپنے تحفظ کی فکر لاحق ہو گئی کیونکہ لاطویہ ، لتھوانیا ، پولینڈ ، مالڈووا اور یوکرین ایسے ملک ہیں جن پر اس وقت سب سے زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے اگر روس نے بیلا روس سے نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا تو یہ پانچوں ملک ان ہتھیاروں کی زد میں آ سکتے ہیں اور ان پانچوں ملکوں کو روس کے نیو کلیئر ہتھیاروں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔
تبصرے