کراچی میں صاف پانی کے منصوبے کا پانچویں مرتبہ افتتاح

نیوز ٹوڈے: کراچی میں روزانہ ساڑھے چھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے سب سے بڑے منصوبے کے 4 کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچوین مرتبہ رکھا ہے اس سے پہلے اس منصوبے کا افتتاح چار مرتبہ ہو چکا ہے لیکن آج تک اس منصوبے پر عمل نہ ہو سکا سب سے پہلے کراچی کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح سٹی ناظم مصطفٰی کمال نے صدر پرویز مشرف سے کرایا تھا جس کے تحت کراچی کو روزانہ چار کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا منصوبے پر آغاز تو مشرف کے دور میں ہو گیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے منصوبے کے ڈیزائن کو تبدیل کر دیا اور دو حصوں میں منصوبے کو تقسیم کر دیا گیا ۔

      پھر 2015 میں مسلم لیگ نون کے دور میں یہ  منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی لاگت اس دور میں 90 ارب روپے لگائی گئی لیکن اس منصوبے پر کام پھر بھی نہ ہو سکا اور پھر وزیر اعطم شاہد خاقان کے دور میں سندھ کے وزیر اعلٰی نے اس منصوبے کا تیسری مرتبہ افتتاح کیا اس وقت یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ 2019 تک یہ منصوبہ مکمل ہو جاۓ گا پھر 2020 میں سابق وزیر اعظم عمران خان جب اسد عمر کی دعوت پر کراچی آۓ تو انہوں نے چوتھی بار اس منصوبے کا افتتاح کیا جس کے تحت کراچی کو روزانہ ساڑھے چھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا اب پانچویں مرتبہ اس منصوبے کا افتتاح ہوا ہے لیکن اب دیکھنا ہے کہ یہ  خواب شرمندہ تعبیر ہو پاتا ہے کہ نہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+