بحیرہ اسود میں کیا یوکرین کا ایک بڑا منصوبہ ناکام روس نے ایران کی مدد سے
- 27, مئی , 2023
نیوز ٹوڈے: زمین آسمان اور سمندر میں روس یوکرین جنگ اس وقت ایسے مرحلے میں پہنچ چکی ہے جہاں دونوں فریق ایک دوسرے کے ہرانے کے در پے ہیں بحیرہ اسود میں یوکرین جن ڈرونز کے دم پر روس پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا تھا روس نے اسی سمندر میں یوکرین کے تین ڈرونز غرق کر دیے ہیں بحیرہ اسود میں یہ یوکرین کی سب سے بڑی ہار ہے یوکرین جس سمندر سے حملہ کرکے روس کو ہرانا چاہتا ہے روس نے اسی سمندر میں ایران کے ساتھ مل کر یوکرین پر ایسابڑا حملہ کیا ہے کہ بازی ہی پلٹ گئی ہے یوکرین کی سمندری فوج نے ڈرونز سے روس کے سمندری جاسوس جہاز ایوان خرس پر بہت بڑا حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن روس نے اپنے ڈرونز سے یوکرین کے حملہ آور ڈرونز حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیے ۔
روس کا یہ جہاز ترکی کے سمندری علاقے میں بچھی پائپ لائن کی رکھوالی کیلیے تعینات کیا گیا تھا جنگ کےآغاز سے لے کر اب تک جنگی ڈرونز اس جنگ میں بہترین ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں جنگ کے آغاز میں ترکی کے ٹی بی 2 ڈرونز سے یوکرین نے روس کے ٹینک ،توپ،گودام اور ہتھیار تباہ کیے تھے پھر ایران نے شاہد 136 شاہد 131 اور آراش 2 روس کو دےدیے تو روس نے جنگ کا پانسہ ہی پلٹ دیا اب ایک بار پھر یوکرین نے جنگ کی بازی پلٹنے کیلیے روس کے سمندری جاسوس جہاز کو تباہ کرنے کیلیے سمندری ڈرونز حملے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن حملے سے پہلے ہی روس نے یوکرین کے سمندری ڈرونز تباہ کردیے
تبصرے