استور میں شونٹھر ٹاپ پاس پر برفانی تودہ گرنے سے کئ افراد ہلاک اور کئ زخمی ہو گۓ

برفانی تودہ

نیوزٹوڈے: گلگت کے ایک چھوٹے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے کئی افراد ہلاک ہو گۓکمشنر آف استور کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 9 افراد کی لاشیں اب تک نکال لی گئی ہیں امدادی کاروائیوں کیلیے شمالی علاقہ جات کی فورس کمانڈر کو متحرک کر دیا گیا ہے اور پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی زخمیوں کیلیے مہیا کر دیے گۓ ہیں ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق 25 افراد زخمی ہوۓ ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ان زخمیوں اورجابحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ابھی تک 8 افراد لاپتہ ہیں۔برفانی تودہ گرنے سے وہاں پر خیمہ زن خانہ بدوش اس تودے میں دب چکے ہیں گلگت بلتستاں اور آزاد کشمیر کو ملانے والے اس علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں خانہ بدوش اپنے مال مویشیوں کے ساتھ پناہ گزین ہیں اپریل مئی اور جون کے مہینوں میں ان خانہ بدوشوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے پنجاب اور دوسرے کئ علاقوں کے لوگ بھی یہاں ڈیرے جما لیتے ہیں اس حادثے میں ہلاک ہونے والے خانہ بدوشوں کا تعلق بھی پنجاب کے علاقے چکوال اور روات سے ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+