حکومت نے کیا عمران خان کیلیے ایک نیا جال تیار

عمران خان

نیوزٹوڈے:پاکستان کے قیمتی سرمایہ اثاثوں پر 9 مئی کو ہونے والے حملوں کی مزمت کرتے ہوۓ سابق گورنر عمران اسماعیل اور علی زیدی نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا دل اپنے ملک اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے اور بعد میں پارٹی کو الوداع بھی کہہ دیا۔ عمران اسماعیل کے علاوہ پارٹی کے ایک اور اہم کارکن علی زیدی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔ اور اس کے بعد ایم پی ایز کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا سابق وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک ، میاں طارق اور پشاور سے میاں شوکت نے بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا ۔

اہم کارکنان اور اور اعلٰی قیادت کا اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان عمران خان کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تشکیل کردہ نئی جماعت حکومت کے ساتھ مزاکرات کرنے کیلیے تیار ہے لیکن حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے بھی بیان دیا کہ یہ لوگ شہداء کے ورثاء سے معافی مانگیں پھر مزاکرات ہوں گے شہداء سے معافی مانگنے کا مطلب ہے عمران خان 9 مئی کے ہونے والے ہر واقعہ کی زمہ داری کو بھی قبول کرے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+