مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ

آسمانی بجلی

نیوزٹوڈے: پاکستان کے صوبہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے صوبہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں مٹھی کے نواحی گاؤں کےایک سو سے زیادہ افراد میلے میں شرکت کیلیے جا رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ اور قافلے میں شامل پانچ افراد زخمی ہو گۓ زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تین زخمی افراد دم توڑ گۓ

اسطرح آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے افردکی مجموعی تعداد 6 ہو گئی جبکہ تین زخمی ہیں تھر پارکر اور صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں میں پچھلے پانچ گھنٹوں سے لگاتار بارش جاری ہےژوب اور ہرنائی میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث پنجاب شاہراہ بند ہو چکی ہے آج بھی پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں آندھی ، طوفان اور شدید بارش کا امکان ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+