کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

دہشتگردی کے واقعات

نیوز ٹوڈے:آج شہر قائد کراچی میں فائرنگ اور دہشتگردی کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گۓ جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا سہراب گوٹھ کے قریب ایک بے گناہ شخص اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےہلاک کر دیا ہلاک ہونے والا شخص عبداللٰہ تھا جس کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں تھی لیکن پولیس ذرائع نے قتل کی وجہ دشمنی بتائی ہے کراچی کے علاقے عائشہ منزل اور نصرت بھٹو کالونی میں نا معلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہو گۓ فائرنگ سے علاقےمیں لوگوں کے اندرخوف پھیل گیا ۔

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے،قیوم آباد کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیاصوبہ سندھ کے مختلف علاقوں خصوصًا کراچی میں دہشتگردی اور راہزنی کے وااقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ڈاکو اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جس سے عوام میں ڈر اور خوف کی فضا پیدا ہو چکی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+