نہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا، اسحاق ڈار
- 30, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان کا24 -2023 کا سالانہ مالی بجٹ 9 جون کو پیش کر دیا جاۓ گا جو کہ آئی ایم ایف کی تمام ڈیل کے بغیر ہی پیش کیا جاۓ گا آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کے باوجود وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہی موجودہ حالات میں نہ تو مہنگائی کنٹرول میں آ رہی ہے اور نہ ہی ڈالر ان حالات میں حکومت کیلیے عوام کو ریلیف دینا بہت مشکل ہو جاۓ گا عوام کی نظریں اب 9 جون کو پیش کیے جانے والے مالی بجٹ پر ٹکی ہوئی ہیں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے سمجھوتہ کیے بغیر ہی عوام دوست بجٹ بنا دیں گے ملک کا بجٹ تیار ہو چکا ہے جس میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاۓ گا پاکستان کی معاشی حالت اب پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے ۔
صحافیوں کے آئی ایم ایف سے متعلق ایک سوال پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ناراض ہو گۓ جب صحافی نے کہا کہ اسحاق ڈارصاحب کیا اتنی کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپکی ناکامی ہےاور کیا آپ یہ مشکل معاشی حالات سنبھال نہیں پا رہے ان سوالوں پر ڈار صاحب گھبرا گۓ انہوں نے کہا کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے ایسا نہیں ہے اور نہ ہوگا ہم نے تمام انٹرنیشنل ادائیگیاں کی ہیں اور آئی ایم ایف ہم پر احسان نہیں کر رہا بلکہ ہم ان کے ممبر ہیں انہوں نے بار بار عوام کو یقین دلایا ہے کہ 9 جون کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا ۔
تبصرے