سیشن جج آزاد جموں کشمیر سردار امجد اسحاق دوران ڈکیتی مزاحمت پر ہلاک ہو گۓ
- 30, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیشن جج کو قتل کر دیا اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق آج صبح سحر کے وقت تھانہ روات کی حدود میں ایک گھر میں دو ڈاکو گھس گۓ اور گھر کے تمام افراد کوپستول کی نوک یرغمال بنا لیا جس پر گھرکے سربراہ سردار امجد اسحاق جو کہ سیشن جج آزاد جموں و کشمیر ہیں نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے سردار امجد اسحاق کو زخمی کر دیا سردار اسحاق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور مر گیا۔ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا پولیس فوری طور پر جاے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
وسیم حسن
تبصرے