ڈالر کی اونچی پرواز سے اوپن مارکیٹ ٹھپ ہونے کے خطرات بڑھنے لگے

ڈالر کی پرواز

نیوزٹوڈے: پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرنسی ڈالر کی اونچی پرواز برقرار ہے اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اس طرح اس وقت ڈالر پاکستانی روپوں میں 312 روپے کا ہو گیا ہے اس طرح بین ا لاقوامی سطح پر ڈالر کی قیمت 28 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے ڈالر کی اسطرح تیزی سے بڑھتی قیمت سے اوپن مارکیٹ کے ٹھپ ہونے کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

صدر ایمبرائیڈری رانا عبدالغفور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کارخانوں میں خام مال کی سپلائی کم ہوتے ہوتے بند ہو چکی ہے اور خام مال کی سپلائی بند ہونے سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور ایشیا کی سب سے بڑی ہوزری مارکیٹ جناح کالونی فیصل آباد ویران ہو چکی ہے کیونکہ 600 روپے میں ملنے والی چیزوں کی قیمتیں 1200 روپے تک پہنچ چکی ہیں اگر حالات یہی رہے تو عوام بے روز گار ہو جاۓ گی اور مسائل مزید بڑھیں گے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+