پنجاب کی سیاست بنی پوری دنیا کی نگاہ کا مرکز
- 01, جون , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان تحریک انصاف جماعت کو چھوڑنے والے رہنماؤں پر سب کی نظر ہے پنجاب کی سیاست پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلیےمرکز نگاہ بن چکی ہے پیپلز پارٹی چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری لاہور میں جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں کئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیا ہے آصف زرداری کے علاوہ جہانگیر ترین اور چوہدری شجاعت جیسے سیاسی رہنما پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سے بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے سابقہ رہنماؤں کو اپنے پلڑے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل سے باہر گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے مختلف رہنماؤں سے بات چیت کی ہے ہم بہت جلد اس کا کوئی حل نکال لیں گے یہ ممکن نہیں کہ 25 کروڑ عوام کو نون لیگ اورپیپلز پارٹی کے سہارے چھوڑ دیا جاۓ اپوزیشن کو ان حالات میں خالی نہیں چھوڑا جا سکتا ہمیں بہت جلد کسی مثبت حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے ۔
تبصرے