میانوالی ایکسپریس فیصل آباد کے قریب حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ

نیوزٹوڈے: فیصل آباد کے علاقے ڈوگراں والا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ایک بوگی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے،حادثہ میانوالی کی ایکسپریس کو پیش آیا جو لاہور سے میانوالی جا رہ تھی تو ویسٹ کیبن کے سامنے یہ حادثہ پیش آیا اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو چکی ہے

ریسکیو حکام کے مطابق خواتین اور بچے زخمی ہوئے ، زخمیوں میں ذاکر، طاہر، رضوانہ ، حجاب ، سلمہ ، مکرم ، ذوہیب ، بابر اور نادر شامل ہیں ۔زخمی ہونے والے مسافروں کا تعلق اوکاڑہ ، میانوالی ، چنیوٹ ، لاہور اور سرگودھا سے ہے ان زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابھی تک کسی کی ہلاکت کی خبر سننے میں نہیں آئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+