ملائیشیا نے پاکستان سے دوستانہ مراسم کا لحاظ نہ رکھتے ہوۓ پی آئ اے کا طیارہ روک لیا
- 01, جون , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان کی سرکاری ایئرلائن بوئنگ 777طیارے کو ملائیشیا میں لینڈنگ کے بعد ملا ئیشیائی حکومت نے ضبط کر لیا ہے حالانکہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں مسلم ملک ہیں اور ان دونوں ملکوں کے قدیمی دوستانہ مراسم بھی ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہو چکی ہے اس لیےاپنے ملکی حالات کو قابو کرنا مشکل ہو چکا ہے ان حالات میں وہ دیگر ملکوں کے قرض ادا نہیں کر پا رہا یہی وجہ ہے کہ ملائیشیا کے کوالا لمپور ایئر پورٹ پر پاکستان کے طیارے کو پرواز کرنے سے روک لیا گیا ۔
اس طیارے کو ایک مرتبہ پہلے 2021 میں بھی اسی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا تھا اب دوسری مرتبہ پھر پاکستان کے اس طیارے کو 40 لاکھ ڈالر قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے کراۓ پر جہاز دینے والی ملائیشیا کی کمپنی نے کوالالمپور ایئر پورٹ پر اس جہاز کو روک لیا ہے اور یہ شرط رکھی ہے کہ بقایا جات ادا کرنے کی صورت میں طیارہ پاکستان کو واپس کیا جاۓ گا ۔
تبصرے