ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، 196 فی کلو کی دستیاب

قیمتوں میں بڑی کمی

نیوزٹودے: اوگرا نے آج کے دن مائع پیٹرولیم گیسں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حاصی کمی کی، اس میں کمی 37 روپے 13 پیسے فی کلو گرام ہوئی جس کے بعد فی کلو 196 روپے 75 پیسے کی ہو گئی ہے۔ ۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔ 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے نئی قیمت 2321 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت مئی کے سبکدوش ہونے والے مہینے میں 2,758.89 روپے تھی۔

پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے جس میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی تھی۔ اس بات کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کیا۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو 8 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمتیں 253 روپے فی لیٹر ہوگی ۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+