آخر کار پنجاب پولیس چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی

پرویز الٰہی

نیوزٹوڈے:پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب پولیس نے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا ان کی ضمانت کینسل ہونے پر ان کو اینٹی کرپشن آفس پہنچا دیا گیا ان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا جس میں ان کی جسمانی طور پر صحت مند ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ضمانت کیلیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا وہ جسمانی طور پر تندرست ہیں اور انہیں آج جسمانی ریمانڈ کیلیے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاۓ گا ان کے بیٹے مونس الٰہی نے بیان دیا ہے کہ ان کے والد کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے میرے والد کا فیصلہ تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔

چوہدری پرویز الٰہی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی بولٹ پروف گاڑی میں سوار تھے گاڑی کا دروازہ نہ کھولنے پر جب پنجاب پولیس نے گاڑی کا شیشہ توڑنے کا ارادہ کیا تو چوہدری پرویز الٰہی نے باہر آ کر اپنی گاڑی پر جانے کا کہا تو انہیں زبردستی گرفتار کر لیا گیا وزیر اطلاعات عامرمیر نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کرپشن کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے اور اب وہ اپنی فیملی کا سہارا لے کر گلگت فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+