حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

آئی ایم ایف

نیوز ٹوڈے: پاکستان حکومت نے آئی ایم ایف یعنی انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے ساتھ ہونے والے حالیہ قرض پروگرام کو مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی مدت 30 جون ہے جس کے تحت پاکستان کو 30 جون تک 2 ارب ڈالر کا قرض ملنا باقی ہے اور اب ایک ارب ڈالر قرض کے حصول کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن ابھی سٹاف لیول معاہدہ طے نہیں پا رہا اگر ان دنوں میں یہ معاہدہ ہو بھی جاۓ تو دسویں اور گیارہویں دو جائزوں کے مزاکرات ہونا بھی ابھی باقی ہے اور 28 دنوں میں دو جائزوں کے مذاکرات ہونا ناممکن ہے ۔

اسلیے پاکستان نے یہ پروگرام مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان کو اگلے مالی سال میں بیرونی ممالک کو 24 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں جس کیلیے ستمبر 2023 تک پاکستان کو 9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں اگر موجودہ حکومت نے آئی ایم کے ساتھ یہ موجودہ پروگرام ختم کر دیا تو نگران حکومت نۓ قرض پروگرام کو مکمل کرے گی جو موجودہ پروگرام سے زیادہ مشکل ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+