دنیا کا پہلا فائیو جی کروز جہاز، چین نے متعارف کرادیا

5G کروز جہاز

نیوزٹوڈے: چین نے حال ہی میں دنیا کے پہلے گھریلو 5 جی کے بڑے کروز جہاز کی نقاب کشائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ دنیا اور چین کا پہلا بنایا گیا کروز جہاز ہے جو کہ، ایڈورا میجک سٹی اور اس کو مو ڈو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔جو کہ شنگھائی میں پانیوں میں مقام پزیر ہے۔ چین کی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز پوری دنیا کا اور چین کا سب سے پہلا ۵ جی جہاز ہے۔ یہ جہاز24 منزلہ اور ساتھ ہی 2,125 کمروں پر مشتمل ہے۔ اور کروز جہاز تقریباً 5,246 مسافروں کو ٹھرانے کی پوری صلاحیت کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔

اس پر کام 2019 میں شروع ہوا اور اسے چین کی ہی کارپوریشن کی نگرانی میں شنگھائی کی ایک بڑی وائیگاوقیاؤ شپ بلڈنگ نے تعمیر کیا تھا۔ "بڑا کروز جہاز پچیس ملین سے زیادہ حصوں پر قائم دنیا کا سب سے سستے ٹیک پروڈکٹ ہے، جو چین کے پہلے طیارے جس کا نام C919 ، اس میں استعمال کیے جانے والے حصوں کی تعداد سے پانچ گنا زیادہ ہے اور بلٹ ٹرین سے 13 گنا بڑھ کے ہے۔ "رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جہاز کا پہلا ٹیسٹا گلے ماہ جولائی اور ایک اگست کے مہینے میں سمندر میں ہوگا، پھر اس کے بعد اس کو باضابطہ طور پر 2024 میں تجارتی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کرے گے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+