پاکستان کا اپنا پہلا "گرین" ہائیڈروجن پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان
- 08, جون , 2023
نیوزٹوڈے: وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ 150,000 کلو گرام "گرین" ہائیڈروجن پیدا کرے گا، جو اس نوعیت کا پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے۔ پراجیکٹ، جو ہوا اور شمسی توانائی سے چلائے گا ، توقع ہے کہ روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔اکتوبر 2021 میں، سندھ حکومت نے اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے ایک چینی فرم کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس کا مقصد 400 میگاواٹ صلاحیت کے پلانٹ سے روزانہ تقریباً 150,000 کلو گرام گرین ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے۔گرین ہائیڈروجن ایک ماحول دوست ایندھن ہے جو قابل تجدید ذرائع جیسے سولر پینلز یا ونڈ ٹربائنز سے پیدا ہوتا ہے۔
جب جلایا جاتا ہے، تو یہ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہیں کرتا اور صرف پانی پیدا کرتا ہے، جو اسے فوسل فیول کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اختیار بناتا ہے۔ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ٹھٹھہ کے ضلع گھارو میں 7 ہزار ایکڑ اراضی مختص کی ہے، جس کے تین سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار پاکستان کے لیے صاف توانائی کے مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے سے معیشت کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے