گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گۓ
- 10, جون , 2023

گوجراںوالہ مافی والا موڑ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مافی والا موڑ پر پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی وہاں موجود ملازمین نے آگ بجھانے کی کوشش کی اسی کوشش میں تین ملازمین اور دو راہگیر جھلس گۓ ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے یہ واقعہ رات کے پچھلے پہر پیش آیا ہے اور ابھی تک آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے آگ نے ساتھ کھڑے ایک اور کنٹینر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
چونکہ یہ فیکٹری رہائشی علاقے میں موجود ہے اسلیے ارد گرد کے گھروں سے لوگ باہر نکل آۓ ہیں اور بھگدڑ مچ گئی ہے آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا رہا پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے جھلسنے والے پانچ افراد میں 45 سالہ اکرام، 22 سالہ ظل شاہ ،36 سالہ شوکت،29 سالہ سجاد اور 22 سالہ شاکر شامل ہیں ان زخمیوں کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تبصرے