یوکرین پر فوکوشیما دھماکے سے بڑے دھماکے کے بادل منڈلانے لگے
- 10, جون , 2023
کاخوفکا ڈیم دھماکے کے بعد یوکرین پر ایک اور بڑے اور خوفناک دھماکے کے آثار بڑھنے لگے ہیں یہ دھماکہ کاخوفکا ڈیم پر ہونے والے دھماکے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا جو زیپوریزیا کے پاور پلانٹ میں ہو گا اس دھماکے کی وجہ کاخوفکا ڈیم میں تیزی سے کم ہوتی پانی کی سطح ہے ڈیم کے گیٹ ٹوٹنے سے ڈیم سے پانی کا بہاؤ بہت تیز ہو گیا ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگۓ کاخوفکا ڈیم میں اب پانی کی سطح ریڈ لائن سے نیچے جا چکی ہے تیزی سے کم ہوتی پانی کی سطح زیپوریزیا پلانٹ کی لیے خطرناک ہے یہ دعوٰی انٹرنیشنل اٹامک انرجی نے کیا ہے
چونکہ کاخوفکا ڈیم کو زیپوریزیا میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ این ٹی پی کے ری ایکٹر ز کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے تعمیر کیا گیا تھا اس ڈیم کے پانی کی سطح 12.8میٹر ہے اس سے نچلی سطح پر جانے سے پلانٹ میں پانی کی سپلا ئی رک جاۓ گی اور اگر ری ایکٹرز میں پانی کی سپلائی رک گئی تو یہ ساتوں ری ایکٹر کام کرنا چھوڑ دیں گے اور پھر جو دھماکہ ہوگا وہ جاپان میں ہونے والے فوکوشیما دھماکے سے کئی گنا خوفناک دھماکہ ہو گا۔
تبصرے