بحیرہ عرب میں آۓ ہائبرجواۓ طوفان نے اپنا رخ پاکستان کی طرف کر لیا

 

 

      بحیرہ عرب کے سمندر میں آنے والے سمندری طوفان ہائبر جواۓ نے اپنا رخ تبدیل کر لیا ہے اس طوفان کے پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب آگے بڑھنے لگا ہے یہ طوفان اس وقت کراچی سے 1120 کلو میٹر دور جنوب میں ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اگر طوفان اسی رخ سے آگے بڑھا تو یہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکراۓ گا طوفان کی آگے بڑھنے کی جو رفتار ریکارڈ کی گئی ہے اس کے مطابق آئندہ دو روز میں یہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی تک پہنچ سکتا ہے طوفان سندھ یا مکران کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ ہے کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافظ کر دی گئی ہے ماہی گیروں کو 12 جون تک کھلے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ہے طوفان کے باعث تیز ہواؤں سے کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+