دنیا کی پہلی الیکٹرک فلائنگ کار اڑنے کے لیے تیار

الیکٹرک فلائنگ کار

نیوزٹوڈے : Alef Aeronautics نامی کمپنی کو ریاستہائے متحدہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) سے اپنی فلائنگ کاروں کو ملک کی فضائی حدود میں چلانے کے لیے خصوصی اجازت مل گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ میں فلائنگ کار کو سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔FAA اس قسم کی گاڑیوں کے لیے قواعد و ضوابط بنانے پر کام کر رہا ہے۔

Alef Aeronautics نے کہا ہے کہ ان کی کاریں سڑکوں پر چل سکتی ہیں اور ہوا میں بھی اڑ سکتی ہیں، جو ٹریفک سے بچنے کا راستہ فراہم کرتی ہیں۔ کاریں سڑک پر 200 میل (322 کلومیٹر) اور ہوا میں 110 میل (177 کلومیٹر) تک سفر کر سکتی ہیں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+