کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح

بڑے پلانٹ کا افتتاح

نیوزٹوڈے: دبئی میں کچرے سے توانائی بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ پلانٹ کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ حمدان بن محمد نے کیا ہے۔ شیخ ہمدان نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 220 میگاواٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ اس سے کم از کم 35 لاکھ رہائشیوں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس پلانٹ میں سالانہ تقریباً 20 لاکھ ٹن فضلہ ماحول کو آلودہ کیے بغیر پروسیس کیا جائے گا۔ اس پورے منصوبے میں چار ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+