لاہور حکومت کا ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم
- 07, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم دے دیا۔ حکومت کی جانب سے بغیر ہیلمٹ کے افراد کو پیٹرول دینے کیخلاف پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے یہ نوٹس جارہی کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق، اس پابندی کو خاص طور پر یقینی بنایاجائے۔
لاہور میں بھرتے ہوئے حادثات کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ یہ عمل انسانی جانوں کے تخفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان احکامات کو عمل میں لانے کے لیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ اور تمام موٹرسائیل سواروں کو سفر کے وقت ہیلمٹ پہننے کی اپیل کی جاتی ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے