چین نےتجرباتی انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا

انٹرنیٹ سیٹلائٹ

نیوزٹوڈے: ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ایک اور کامیابی، چین نے لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی مدد سے انٹرنیٹ خلا میں بھیج دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ تجرباتی انٹرنیٹ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 478 واں فلائٹ مشن ہے۔

اس سیٹلائٹ کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی چین ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی ترقی کر چکا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں دو مانیٹر سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے تھے۔ اسے بھیجنے کا مقصد خلائی ماحول کی نگرانی کرنا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+