تین روز قبل سرگودھا کے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال

نیوز ٹوڈے : سرگودھا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے نومولود بچے کی تلاش کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے ہسپتال کی چلڈرن واڑد کی خاک روب کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا خاکروب کی مدد سے اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اغوا کار ملزمہ نے قبول کر لیا ہے کہ اس نے پانچ ہزار روپے میں خاکروب سے بچہ خریدا تھا ملزمہ کا تعلق ساہیوال کے علاقے سیال شریف سے ہے اور وہ بے اولاد ہے اور اس نے اپنا گھر بچانے کیلیےدو دن کے بچے کو اغوا کیا ہے

بچے کو چرانے میں ملزمہ نے وارڈ میں تعینات خاکروب خاتون تسلیم سے مدد لی جس کے عوض اس نے خاکروب کو پانچ ہزار روپے کی رقم دی تھی پولیس نے اغوا کی اس واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بچے کو اس کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+