کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک وزیراعظم پاکستان کی کابینہ میں شامل
- 18, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: بھارت کی جیل میں نظربند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کو وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگراں کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشال کو انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے.
گزشتہ سال، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے "دہشت گردی" کی فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگراں کابینہ کے ارکان نے جمعرات کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تبصرے