امریکہ نے نیٹو کے تحفظ کیلیے ایران کو دھمکانا شرو ع کر دیا
- 21, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : ایران کو یوکرین کی جنگ میں ہتھیاروں کی سپلائی سے روکنے کیلیے امریکہ اپنا ہر حربہ آزما رہا ہے امریکہ نے ایران کو لالچ دیا تھا کہ اگر وہ روس کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دے تو اس پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی لیکن ایران امریکہ کی کسی پیش کسش کو قبول نہیں کر رہا امریکہ نے اب ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے روس کو ہتیاروں کی سپلائی نہ روکی تو ایران کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی نیٹو کو بچانے کیلیے اب امریکہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے کیونکہ ایران کے ہتھیاروں خصوصًا ڈرونز نے یوکرین کے ہر شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی-
اور اب روس کا اگلا نشانہ نیٹو ہے اگر ایران روس کو اسی طرح ہتھیار دیتا رہا تو روس کے سامنے نیٹو کی طاقت بھی دھول بن جاے گی ولادیمیر پیوٹن کا مقصد ہے دشمن کو تڑپا تڑپا کر مارنا اور اس کیلیے ایران اس کا مکمل ساتھ دے رہا ہے ایران نے ہزاروں ڈرونز روس کو سپلائی کیے ہیں ایران اب اپنے ڈرونز کو مزید مؤثر اور خطرناک بنانے کی کوشش کر رہا ہے ایران کی طرف سے آنے والی ان خبروں نے بائیڈن کو خوفزدہ کر دیا ہے اسلیے وہ ایران کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن ایران امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے اسلیے امریکہ کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتا-
تبصرے