راولپنڈی میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ:محکمہ صحت

پولیو مہم

نیوزٹوڈے: راولپنڈی میں پولیو کا خطرہ بڑھتا دیکھ کر پولیو مہم کو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے- یہ مہم چار ستمبر سے دس ستمبر تک جاری رہے گی-اس مہم کی نگرانی کے لیے  عالمی ادارہ صحت کے نمائندے منتخب کر دیے گئے ہیں- ضلع راولپنڈی کے اسٹاف کی محنت اورکاوشوں پراطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے آغاز کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی تربیت بھی عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی شروع کردی گئی ہے۔تاکہ پولیو جیسے وبا پر قابو پایا جا سکے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+