ایکس (ٹوئٹر)میں آڈیو اور ویڈیو کالز فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان :ایلون مسک

آڈیو اور ویڈیو کالز فیچر متعارف

نیوزٹوڈے:  معروف کاروباری شخصیت، اسپیس ایکس کے بانی سوشل میڈیا ایپلکیشن ایکس کے مالک، ٹیسلا کمپنی کے (سی ای او) اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا ہے کہ ایکس(ٹوئٹر) پر بہت جلد آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا جاےَ گا جس میں کسی فون نمبر کی ضرورت بھی نہیں ہو گی اوریہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا۔ یہ وہ فیچر ہے جس کے بارے میں ایلون نے بہت دفعہ ذکر کیا تھا اس کے علاوہ بلاک کو فیچر کے طور پر ختم کیا جا رہا ہے-

تاہم میسجز میں بلاک فیچر کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ ایلون مسک نے مزید کہا کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہر صار دنیا بھر میں فون نمبر کے بغیر آڈیو یا ویڈیو کال پر بات کر سکے گا۔ یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایکس ایک ایسا پلیٹ فارم بن جاےَ جہاں ہر قسم کی سروس دستیاب ہو ایلون مسک کو امید ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید لوگوں کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+