پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری
- 31, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اورانڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر پہنچ گیاہے، آج کاروبار میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان میں پچھلے تین سیشنز کے دوران اب تک 2400 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے-
جس کی وجہ سے سود کی شرح بڑھنے کے امکان بھی زیادہ ہیں- 100انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 21 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ کاروبار کےلیے دن منفی رہا ہے ۱۰۰ انڈیکس773پوائنٹس کم ہو کر 46770 پر بند ہوا۔معاشی تجزیہ کارمحمد سہیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ اور شرح سود بڑھنےکا اندیشہ اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب ہے۔
تبصرے