اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے پچاس پیسے کے اضافے کے بعد 323 روپے۵۰ پیسے کا ہو گیا
- 31, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: اگست کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر ایک روپے پچاس پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے 54 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں پچھلے روز ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔اگست میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگاہوکر323 روپےکا ہو گیا ہے۔
تبصرے