ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سمیت دیگر میچز کا بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

بارشوں کے ہونے کاامکان

نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات نے پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں ہونے والے میچز میں بارشوں کے ہونے کاامکان ظاہر کردیا۔ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے 80 فیصد امکان ہیں۔ اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں ایسا پہلے بھی ہوتا ہے- ان مہینوں میں بارشوں کی وجہ سے بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں- پالیکلے اسٹیڈیم میں ۳۳ میچز کھیلے گےَ ہیں جس میں سے تین میچزاگست اور ستمبر میں ہوےَ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سری لنکا مون سون کے مہینے میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔ 2023 کےایشیا کپ میچز کی میزبانی سری لنکا نہیں کرنا چاہتا تھا بھارت نے بھی اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار کر دیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تجویز پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہائبرڈ ماڈل متعارف کروا دیا۔

ہائبر ماڈل کے مطابق ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں جبکہ باقی فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہونگے-بھارت میچ کے دوران ۸۰ فیصد بارش کا امکان ہے اگر پاک بھارت میچ میں بارش آتی ہے تو پھر دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس ملیں گے۔پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو ہرانا ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+