پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے ٹیم کواپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ویرات کوہلی

ویرات کوہلی

نیوزٹوڈے: ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے ان میں بہت اچھا ٹیلنٹ ہے حاضر دماغی سے کھیلتے ہیں پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ان کے باولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعممال کر کے گیم کو کچھ ہی دیر میں پلٹ سکتے ہیں پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے ٹیم کواپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا-انٹرویو میں ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ یہ ٹیم کے لیے چیلنج اور بیٹر کا مکمل امتحان ہوتا ہے-

مزید گفتگو کرتے ہوےَ کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے اچھا کھیلوں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں اور اس سوچ کے ساتھ ہی پرفارمنس خود بخود آجاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر بروز ہفتے کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+