ایشیا کپ: قذافی سٹیڈیم لاہورآنے جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے

قذافی سٹیڈیم

نیوزٹوڈے: کرکٹ ٹیم میچز کی تیاری کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہے اور وہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گےَ ہیں قزافی اسٹیڈیم آنے جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے سٹیڈیم جانے کے لئے صرف لبرٹی گول چکر والے گیٹ سے سخت چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظرسٹیڈیم کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے-

میڈیا کےنمائندوں کو بھی سخت چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے-سکیورٹی کے لئے قذافی سٹیڈیم آنے جانے والے راستوں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائےگئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کی طرف آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے، اس کےعلاوہ آج قذافی سٹیڈیم میں افغانستان کرکٹ ٹیم پریکٹس کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+