ہیول گاڑی کا نیا ماڈل جولیئن لانچ کر دیا گیا، لانچنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی

نیا ماڈل جولیئن

نیوزٹوڈے: انجینئرنگ ورکس کی طرف سے گاڑیوں کے مشہور برینڈ ہیول گاڑی کے نئے ماڈل جو لئین 1500 سی سی ٹربو کی لاہور میں رنگا رنگ لانچنگ تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈاکٹر گوہر اعجاز خصوصی مہمان تھے، سردار ایاز صادق، سنیل منج اور بینکنگ سیکٹر کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

انجینئرنگ ورکس میاں اسد حمید نے کہا کہ جولئین دنیا بھر میں کامیاب ماڈل ہے، یہ بہت سی سہولتوں سے آراستہ گاڑی ہے، شمعون اسماعیل نے تقریب میں شاندار پرفارمنس کر کےتقریب میں چار چاند لگا دیئے۔وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اس موقع پر پاکستان کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ ہماری ایکسپورٹ صرف 10 ارب ڈالر ہے اگر ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو مزید بہتر بنانا ہے تو ہمیں محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا اور اپنی چیزیں بنانا ہو گی-

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+