پاکستان میں اب فیس بک پر بلیو ٹک کا حصول ہر ایک کے لیے ممکن
- 01, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: میٹا کی جانب سے فروری 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ انسٹاگرام اور فیس بک استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس ادا کرکے اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ (یا اکاؤنٹ پر بلیو ٹک) کرا سکیں گے۔ شروع میں میٹا ویری فائیڈ نامی سبسکرپشن پلان امریکا سمیت چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن اب پاکستان میں بھی صارفین اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ماہانہ فیس ادا کر کے ویری فائیڈ کرا سکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے یکم ستمبر سے پاکستانی صارفین کے لیے یہ پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک صارفیں بھی ویری فائیڈ اکاؤنٹ کی فیس ادا کر سکیں گےپچھلے سال ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔ جس کو دیکھتے ہوئے میٹا نے اس طرح کا پروگرام متعارف کرایا ہے مگر یہ ایکس سے کچھ مختلف ہے۔ اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ماہانہ 1900 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
تبصرے